انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ طالبہ مسکان خان کی ایک ویڈیو دو دن سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ حجاب پہن کر اپنے کالج میں ایک سکوٹی پر داخل ہوتی ہیں اور اس دوران انھیں دیکھ کر ایک ہجوم ’جے شری رام‘ کے نعرے بلند کرتا ہے اور اُن کا پیچھا کرتا ہے۔ یہ نوجوان انہیں حجاب پہن کر کالج داخل ہونے سے روکتے ہیں۔ لیکن مسکان اللہ اکبر کے نعرے لگاتی کالج کے اندر چلی جاتی ہیں۔ بی بی سی ہندی کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اس دن کیا ہوا؟
ایڈٹنگ: فرقان الٰہی
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR
BBC UrduBBC NewsBBC Urdu News
0 Comments